بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ، چین

جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ، چین


اسلام آباد ۔چین نے کہا ہے کہ امید ہے جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی ، سی پیک سے ہر گھر روشن ہو گا منگل کو پاکستان میں چین کے نائب سفیر لیجیان چاؤ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ چینی لوگ پاکستان کی امداد کرنے کیلئے مخلص ہیں انہوں نے کہا ہمیں امید ہے بہت جلد پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گی اور چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کا ہر گھر روشن ہو گا ۔