بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستان کا بھی دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنے پر غور

پاکستان کا بھی دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنے پر غور


ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت کی جانب سے منظوری نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت مسترد کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مختصر سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی اور پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد دورے کے روشن امکانات نظر آتے تھے تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سالوں میں دو مرتبہ بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد پی سی بی بھی رواں سال جولائی میں پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے سوچ بچار کریگا۔