بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کاملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچرز کے رکشے چلانے کا حکم

سپریم کورٹ کاملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچرز کے رکشے چلانے کا حکم


اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیلوں کی سماعت پر ملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچرز کے رکشے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ کے علاوہ کسی اور کا تیار کردہ چنگ چی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی،جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چنگچی خطرناک رکشے ہیں،مڑنے پر الٹ جاتے ہیں،حکومت میٹرو،گرین بس اور اورنج لائن ٹرانسپورٹ چلارہی ہے،چنگ چی رکشے بھی سڑکوں پر چل رہے ہیں،کوئی دیکھنے والا نہیں حکومت پہلے سوئی رہتی ہے،لوگوں کا روزگار لگ جائے تو ہوش آتا ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کراچی میں 1950ماڈل کی بسیں چل رہی ہیں،پورے ملک میں چنگ چی رکشے پھیلے ہوئے ہیں،پھٹ پھٹی کے پیچھے لگے رکشے کیوں چل رہے ہیں،یہ چنگ چی خطرناک رکشے ہیں مڑنے پر الٹ جاتے ہیں،حکومت میٹرو،گرین بس اور اورنج لائن ٹرانسپورٹ چلارہی ہے،چنگ چی رکشے بھی سڑکوں پر چل رہے ہیں۔

کوئی دیکھنے والا نہیں حکومت پہلے سوئی رہتی ہے،لوگوں کا روزگار لگ جائے تو ہوش آتا ہے،حکومت کو اب یہ مسئلہ بھی حل کرنا ہے اور لوگوں کا روزگار بھی بحال رکھنا ہے،عدالت نے ملک بھر میں منظور شدہ مینوفیکچرز کے رکشے چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منظور شدہ کے علاوہ کسی اور کا تیار کردہ چنگ چی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔