بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چھٹی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل سے شروع ہوگا

چھٹی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک کل سے شروع ہوگا


اسلام آباد۔چھٹی خانہ ومردم شماری کے پہلے مرحلے کادوسرا بلاک کل( جمعہ) سے شروع ہورہا ہے جو اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو مکمل ہوگا۔اس مرحلے کے دوران خیبرپختونخوا کے چھ ہزار چارسوپینتالیس، فاٹا کے ایک سو پچیس، پنجاب کے بیس ہزار ایک سو اٹھاسی،سندھ کے نوہزار اکیاسی، بلوچستان کے دوہزار آٹھ سوچودہ، آزادکشمیر کے ایک ہزاردوسوبائیس اورگلگت بلتستان کے تین سو ساٹھ بلاک میں خانہ ومردم شماری ہوگی۔پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کاعمل کل جمعے سے شروع ہوگا اور تین روز تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان ادارہ شماریات میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں شہری مردم شماری سے متعلق کوئی بھی شکایت ٹال فری نمبر57574-0800پر درج کراسکتے ہیں۔