بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پاکستانی رائٹر کی کہانی پر بننے والی بھارتی فلم مکمل

پاکستانی رائٹر کی کہانی پر بننے والی بھارتی فلم مکمل


کراچی۔پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے بعد رائٹر ز کو بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی جانے لگی‘ ٹی وی ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بعد اب معروف رائٹر‘ صحافی اور ناول نگار صباء امتیاز کے مقبول ناول ’’یو آر کلنگ می ‘‘ کو بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی گئی ہے۔ اس ناول پر مبنی ’’نور‘‘ کے نام سے فلم مکمل کر لی گئی ہے‘ جس میں ’’نور ‘‘کا مرکزی کردار سوناکشی سنہا نے ادا کیا ہے۔

‘ پاکستان میں فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوٹر کلب نے حاصل کئے ہیں۔ مذکورہ فلم 21 اپریل کے دن پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ فلم کا ٹیزر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تین دہائیوں کے بعد کسی پاکستانی رائٹر کی کہانی پر بھارتی فلمساز نے فلم بنائی ہے اس سے قبل راج کپور نے فلم ’’حناء‘‘ کا سکرپٹ حسینہ معین سے لکھوایا تھا جس میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ’’حناء‘‘ کا مرکزی کردار ادا کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔