بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جنگلات فروغ پچیس ٹن بیچ ہیلی کاپٹر سے پھینکنا شروع

جنگلات فروغ پچیس ٹن بیچ ہیلی کاپٹر سے پھینکنا شروع


پشاور ۔صوبائی حکومت نے جنگلات کی فروغ کے لئے پچیس ٹن بیچ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف علاقوں میں پھینکنا شروع کردیاہے شدید دشوار گزار علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے ایم آئی سیون ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیچ پھینکنا شروع کردیا ہے جس میں پلوسہ ، دیار سمیت مختلف اقسام کے بیچ شامل ہیں ۔ صوبے کے بیس لاکھ ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے جس پر صوبائی حکومت نے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے اب تک 80کروڑ پودے لگائے ہیں جس سے جنگلات میں بیس فیصد کا اضافہ ہوگا ۔

جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سیم و تھور اور بنجر والی زمین پرہریالی لانے اور جنگلات میں اضافہ کے لئے بارڈر لگانے کی منظوری دی ہے جس پرکام شروع کردیاگیا ہے تاہم بلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ کے مطابق خشک سالی کے باعث ان پودوں میں سے دس فیصد ضائع ہو چکے ہیں۔