بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صلاح الدین محسود آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

صلاح الدین محسود آئی جی خیبر پختونخوا تعینات


پشاور۔وفاقی حکو مت نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ گریڈ اکیس کے پی ایس پی آفیسر صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے اس ضمن میں سٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے ٗ

صو بے کے نئے آئی جی کا تعلق ساؤتھ وزیر ستان ایجنسی سے ہے ٗ وہ اس سے قبل ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ ٗکمیونٹی ویلفےئر اتاشی دوبئی ٗڈی آئی جی کوہاٹ ٗاے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ٗڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی ٗ ایس ایس پی سوات ٗاے آئی جی سی آئی ڈی پشاور ٗ ایس پی یونیورسٹی کیمپس پشاور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔وہ جنوری 2025 ء میں اپنی مدت ملازمت پوری کر نے کے بعد ریٹائر ہو ں گے ۔