بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ماربل فیکٹریوں کے بلوں سے سیلز اور انکم ٹیکس کی وصولی روک دی گئی

ماربل فیکٹریوں کے بلوں سے سیلز اور انکم ٹیکس کی وصولی روک دی گئی


پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے ٹیسکو کومہمندایجنسی میں ماربل فیکٹریوں سے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس اورانکم ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے۔

عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز مہمند ایجنسی میں واقع26ماربل فیکٹریوں کی جانب سے درخواست گذار عالم خان کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر ان کے وکیل بابریوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذاروں کی وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں ماربل فیکٹریاں ہیں اوران فیکٹریوں کے وہ باقاعدگی سے بجلی بل ادا کرتے ہیں تاہم پیسکو حکام نے بجلی بلوں میں سیلزٹیکس اورانکم ٹیکس کی وصولی شروع کررکھی ہے جبکہ فاٹامیں ایف بی آر کودائرہ اختیار حاصل نہیں اس بناء سیلزٹیکس اورانکم ٹیکس کی وصولی کاکوئی جوازنہیں بنتالہذاسیلزٹیکس اورانکم ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے تاحکم ثانی انکم ٹیکس اورسیلزٹیکس کی وصولی سے روک دیا ۔