بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بائیو میٹر ک پنشن ادائیگی کا فیصلہ

بائیو میٹر ک پنشن ادائیگی کا فیصلہ

پشاور ۔وفاقی حکو مت نے ریٹائرڈسر کاری ملازمین کو بائیو میٹرک تصدیق کے ذر یعے پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے نادرا نے بائیو میٹر ک تصدیق پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ٗیہ تصدیق لائف سر ٹیفیکیٹ کے بدلے میں ہو گی نادرادس روپے کے عوض سرٹیفکیٹ جاری کرے گی اس سلسلے میں وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک اجلاس وفاقی سیکر ٹری خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کو بتایا گیا کہ کتابچے کے ذر یعے پنشن کی ادائیگی کا پرانا طریقہ ختم کر کے یکم اگست 2014 ء سے تمام نئے پنشنرز کو بنک اکاؤنٹس کے ذر یعے براہ راست پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

ٗگریڈ17 سے22 تک کے 82 فیصد پنشنرز نے نئے سسٹم اور 23 فیصد نے پرانے سسٹم کے ذر یعے پنشن کی ادائیگی کی در خواست کی ہے ٗاجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکو مت کی طرز پر وفاق اور دیگر صو بو ں میں پنشنرز کے لئے سہولت کے مراکز قائم کئے جائیں اور پنشنرز کو نئے سسٹم کے تحت پنشن وصول کر نے پرآمادہ کیا جائے اور اس مقصد کے لئے عملے کی کمی کو پورا کر نے کے لئے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

اجلاس کو بتا یا گیا کہ 13 لاکھ ملٹری پنشنرز میں سے 2 لاکھ نیشنل بنک سے پنشن لیتے ہیں جن میں اکثریت نے نئے سسٹم کے تحت وصول کر نا شروع کر دی ہے ٗ بقایا ڈاک خانو ں کے ذر یعے پنشن وصول کر تے ہیں ٗاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کرتمام ملٹری پنشنرز کو ان کے بنک اکاؤنٹس کے ذر یعے پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ۔