بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / گلوکار شاہسوارضمانت پر رہا

گلوکار شاہسوارضمانت پر رہا


پشاور۔ایڈیشنل سیشن جج پشاور حیات گل مہمند نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار پشتو کے معروف گلوکار شاہ سوار کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ملزم کی جانب سے شیرعالم ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم شاہ سوار پر الزام ہے کہ اس نے صوابی سے تعلق رکھنے والی لڑکی مسماۃ(ن) کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا اور بعد ازاں اسے پشاور منتقل کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانہ پہاڑی پورہ میں ملزم شاہ سوار کے خلاف جنسی ذیادتی اور ورغلا پھسلا کر اغواء کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11اپریل کو ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بعد از گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی تھی جس پر منگل کے روز فاضل جج نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔