بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے خواتین کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پختونخوا حکومت نے پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے تھانوں میں خواتین کی شکایات کے فوری اندراج اور مسائل کے حل کے لئے13 خواتین ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے کے دیگر شہروں کے تھانوں میں بھی جلد از جلد مذید 52 خواتین ڈیسک قائم کئے جائیں گے تاکہ خواتین کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جا سکے۔