بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایل این جی پر چلنے والے پاکستان کے پہلے پاور پلانٹ کا افتتاح

ایل این جی پر چلنے والے پاکستان کے پہلے پاور پلانٹ کا افتتاح


شیخوپورہ ۔وزیر اعظم نواز شریف نے شیخوپورہ میں 1180 میگاواٹ پیداواری استعداد رکھنے والے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا جو ایل این جی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا پاور پلانٹ ہے۔بھکی پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو 717 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ اس کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل ہوئی ہے۔ اور اس میں شفافیت یقینی بناتے ہوئے پچاس ارب روپے کی بچت کی گئی ،افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر وزیراعلی پنجاب ، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر قائد اعظم تھرمل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو احمد چیمہ نے بریفنگ میں بتایا کہ بھکی پاور پلانٹ سے 1180میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ منصوبے پر 72ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔ اتنی کم مدت میں منصوبے کی تکمیل عالمی ریکارڈ ہے ۔ منصوبے میں شفافیت سے 53ارب روپے کی بچت کی گئی ۔ آئندہ 30سال میں منصوبے سے 320ارب روپے کی بچت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بھکی پاور پلانٹ کی بجلی 7روپے 37پیسے فی یونٹ دستیاب ہوگی ۔