بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پانامہ کیس ٗ پی ٹی آئی کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پانامہ کیس ٗ پی ٹی آئی کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس کافیصلہ آنے کے بعد ایک بارپھر حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کافیصلہ کیاہے ا س حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے غور کے بعدحکمت عملی وضع کی گئی اوریہ طے کیاگیاکہ پانامہ کا فیصلہ آتے ہیں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جائے گی

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران حکومت نے قطری شاہی خاندان کے ساتھ کاروباری شراکت داری تسلیم کی ہے حکومت کی جانب سے 200ارب روپے کے ٹھیکے پارٹنر قطری فرم کودیئے گئے ہیں اور اسی چیز کو بنیادبنا کر سپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایل این جی اور دیگر منصوبوں کی معلومات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میں پارٹی نے لائحہ عمل طے کرلیاہے۔