بریکنگ نیوز
Home / شوبز / شوبز ستاروں کی کہکشاں ٹوٹنے کا سلسلہ جاری

شوبز ستاروں کی کہکشاں ٹوٹنے کا سلسلہ جاری

لاس اینجلس ۔ہالی ووڈ کی اے لسٹ جوڑی اداکار بین ایفلک اور اداکارہ جنیفر گارنر نے طلاق کیلئے بالآخر عدالت سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار بین ایفلک اور اداکارہ جنیفر گارنر نے طلاق کیلئے باضابطہ طور پر عدالت سے رجوع کرلیا، دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے اختلافات کے باعث الگ الگ الگ رہ رہے تھے، تاہم بچوں کے معاملے پر دونوں کو ہمیشہ ساتھ ساتھ دیکھا گیا۔

معروف ہالی ووڈ جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ باہم معاملات کا باریکی سے جائزہ لینے اور اچھی طرح سوچ بچار کے بعد ہم نے طلاق لینے کا تکلیف دہ فیصلہ کرلیا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے رہیں گے اور دوست رہیں گے۔امریکی فیملی قوانین کے مطابق دونوں کے درمیان مالی اور بچوں کی نگہداشت کے معاملات طے پانے کے بعد آئندہ 6 ماہ میں طلاق ہو جائے گی۔