بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں دو اہم قراردادیں جمع

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں دو اہم قراردادیں جمع


پشاور ۔ ۔خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں دو اہم قراردادیں جمع کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے حوالے سے قرارداد جمع کر دی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما پر فیصلہ دے دیا۔۔ فیصلے کے بعد وزیراعظم کے پاس اپنے عہدے پر فائز رہنے کا آئینی ، قانونی اور اخلاقی جواز نہیں رہا۔۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں کیس سے متعلق تحقیقات کسی طور بھی شفاف نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا شفاف اورآزادانہ انکوائری کے لیے وزیراعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔جبکہ دوسری قرارداد مشال خان قتل کے معاملے پر قرادادجمع کردی گئی ۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ یونیورسٹی کے چیئرمین،پروفیسرزاور موجودپولیس نفری کو گرفتارکرکے شامل تفتیش کیاجائے ، قرارداد رکن پیپلز پارٹی نگہت اورکزئی نے جمع کرائی ہے۔جے آئی ٹی میں آرمی کے2متعلقہ افسران کو شامل کیا جائے تاکہ کوئی بااثرشخص اثرانداز نہ ہوسکیں،قرارداد میں مطالبہ کیاگیا ہے ۔ مجرموں کو سخت سے سخت سزا سرعام دی جائے ۔