بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے این پی کے 45ناظمین اور کونسلرز مستعفی

اے این پی کے 45ناظمین اور کونسلرز مستعفی

پشاورعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اورصوبائی کونسل کے ممبرابرارخلیل نے حلقہ پی کے 5کے ویلج کونسل کے 45ناظمین اورکونسلروں کے ساتھ پارٹی سے مستعفی ہونے کااعلان کردیاہے ۔یہ اعلا ن انہوں نے گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں سینکڑوں کی تعدادمیں اپنے حمایتوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ابرارخلیل نے کہاکہ حلقہ پی کے پانچ سے اے این پی کاوجودختم ہوچکاتھااوریہ پارٹی مکمل طورپرسیاسی بحران کاشکارتھی۔

2016ء میں ہماری شمولیت سے یہ حلقہ اے این پی کاگڑھ بن گیاتاہم اے این پی کے صوبائی صدرامیرحیدرخا ن ہو تی نے ضلع پشاورکی تمام تنظیمیں تحلیل کردی اوردوبارہ سے فارم سازی شروع کرنے کیلئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں وہ خودبھی کمیٹی کے ممبر تھے آٹھ ماہ تک ممبرسا.زی کا عمل جا ری رہا ۔

لیکن جب یونین کونسل کی سطح پرتنظیمیں بنا نے کا آغا ز کیا گیا توہم نے پارٹی آئین کے مطابق تنظیم سازی شروع کی جس میں چندمفادپرستوں نے مخلص ورکروں کی بجائے اپنے لوگوں کولانے کی کوششیں شروع کردی جس پر ہمارے اختلافات شروع ہوگئے اس حوالے سے پا رٹی کے صوبائی صدرکوبھی آگاہ کیاگیالیکن ان مفادپرستوں نے اپناکام جاری رکھا۔