بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈیرہ اور دیر میں طوفان و بارشوں سے تباہی

ڈیرہ اور دیر میں طوفان و بارشوں سے تباہی


ڈیرہ اسماعیل خان۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مریالی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے،لوئر دیر میں دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا،ڈی آئی خان میں ہی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

جڑواں شہروں میں بھی آندھی کے باعث سائن بورڈز گرنے کے کئی واقعات ہوئے ۔ جبکہ کئی پراوزیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔فیروز والا میں تیز آندھی سے سائن بورڈ گرنے سے دوافراد زخمی ہو گئے،شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں آندھی کے باعث بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں،تاریں گرنے سے گاڑی کو آگ لگ گئی۔