بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاورمیں گرین اینڈ کلین صفائی مہم کا آغاز

پشاورمیں گرین اینڈ کلین صفائی مہم کا آغاز

پشاور۔تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پشاورمیں گرین اینڈ کلین صفائی مہم کا آغاز کردیا۔تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گرین اینڈ کلین صفائی مہم آغاز کردیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ملک لوٹنے والوں کیخلاف بھی مہم شروع کررکھی ہے۔

نواز شریف پاکستان کے اداروں کو خریدنے والے ہیں،انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شرم ہوتی تو کل امیر مقام جلسہ نہ کرتے،عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ 28اپریل کو جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں تمام لوگ شرکت کریں۔