بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امیر مقام کا اضلاع کے دوروں کا اعلان

امیر مقام کا اضلاع کے دوروں کا اعلان


پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارٹی کی لیڈرشپ جس اعتماد کااظہارکیااورکارکنوں نے جو عزت ومحبت دی ہے وہ نہیں بھول سکتا،انشاء اللہ انکی توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا، لیڈرشپ اورکارکنوں کی تعاون سے پارٹی کونچلی سطح سے مزیدمستحکم بناناہدف ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلدمختلف خیبرپختونخواکے تمام اضلاع اورقبائلی علاقہ جات کا دورہ کرکے کارکنوں سے بہ نفس نفیس ملاقات کروں گا، کارکنان نے کل صوابی سے پشاورتک جس طرح استقبال کیاتاریخ کاحصہ بنادیا، ورکرزپارٹی کا اثاثہ ہیں اوربغیرکسی اجرت کے دن رات اپنے تمام وسائل و موثر پیمانے بروئے کارلاکرمحنت کررہے ہیں اوراپنے سیاسی قائدین کی حمایت میں ہمیشہ کلمات اداکرتے رہتے ہیں تاہم ورکرزکی محنت کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاور کینٹ میں خیبرپختونخواورفاٹاسے مبارکبادکیلئے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملک کی ترقی کوروکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خوشحالی،ترقی،امن وامان کے قیام اورعوام دوست وژن اورمشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے مختلف ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔

کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگرترقی کایہ سفراورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی تسخیرقلب پالیسیاں اسی طرح جاری رہی توانکی وزارت عظمیٰ کاخواب خیالی پلاؤہی رہ جارئیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوقول فعل میں تضادکے باعث جوشہرت اورڈگری ملی بس وہی ٹھیک ہے وزارت عظمیٰ ذہن سے نکال دیں۔