بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،خواجہ محمد آصف

ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد۔ وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4451میگاواٹ ہے۔

اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اس وقت ملک میں بجلی کی طلب17ہزار399 میگاواٹ ہے جبکہ 12948میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ شارٹ فال 4451 میگاواٹ ہے۔اپنے ٹویٹ میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی،اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔