بریکنگ نیوز
Home / کھیل / جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 278 رنز بنالئے

جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں پر 278 رنز بنالئے

کنگسٹن۔ میزبان ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ جمیکا ٹیسٹ کے دوسرے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنالئے۔ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش کے باعث پہلا سیشن نہ ہوسکا تاہم دوسرے سیشن میں میزبان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سے دوبارہ شروع کی تودوندرا بشو 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جوزیف بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ گئے۔

میزبان ٹیم نے کپتان جیسن ہولڈر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹوں پر 278 رنز بنائے تھے کہ دوسرے سیشن کے دوران بارش ہوکر جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم کرنا پڑا۔ جیسن ہولڈر 55 اور شینن گیبریل 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 5، یاسر شاہ 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔