بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انارکلی میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا ٗ 28دکانیں خاکستر

انارکلی میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا ٗ 28دکانیں خاکستر

لاہور۔لاہورکی انار کلی مارکیٹ میں پلازہ کی بیسمنٹ کی تمام 26اور گراؤنڈ فلورکی 2دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں، 9گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، تاجروں نے بھاری نقصان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔لاہور کے نیوانارکلی بازار میں واقع پلازہ میں صبح 4 بجے آگ لگی، ریسیکو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس نے تہہ خانے میں26 اورفرسٹ فلورپر دو دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔پلازہ سے دھویں کیبادل نکلتے رہے، دکان مالکان فائربریگیڈ اورریسکیو عملے سے الجھتے رہے، تاجروں کاکہنا تھا کہ اِن کیپاس سامان ہی پورا نہیں، آگ کیسے بجھائیں گے، کئی تاجر بے بسی میں روپڑے۔ایس پی سٹی کے مطابق صبح کے وقت پلازہ خالی تھا، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا۔