بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پشاور میں سپورٹس ہاسٹل کا افتتاح

پشاور میں سپورٹس ہاسٹل کا افتتاح

پشاور۔صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں واقع سپورٹس ہاسٹل کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل صافی‘ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود‘ڈائریکٹر سپورٹس این ایس ٹی سی ممتاز خان ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے ہاسٹل کی تزئین و آرائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔

جس میں رنگ و روغن‘کمروں کی حالت کی بہتری ‘واش رومز کی بہترین ‘ڈائننگ ہال کی تزئین و آرائش وغیرہ شامل تھی انہوں نے بتایا کہ ہاسٹل میں چار سو سے زائد کھلاڑیوں کی گنجائش موجود ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہاسٹل کی تزئین و آرائش سے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں میسر آئینگی ۔