بریکنگ نیوز
Home / کھیل / انڈر 23خیبر پختونخوا گیمز کا فائنل راؤنڈ شروع

انڈر 23خیبر پختونخوا گیمز کا فائنل راؤنڈ شروع

پشاور۔انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کا فائنل راؤنڈ آج سے پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ‘پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان باقاعدہ طور پر ان مقابلوں کا افتتاح کریں گے ‘ ٹیمیں پشاور پہنچ گئی ہیں‘ ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے سات ڈویژن کے تین ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں‘ ڈائریکٹور یٹ آف سپورٹس یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تین ماہ سے جاری انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے آخری راؤنڈ کا باضابطہ افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کرینگے۔

، ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر کھیل محمود خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان ،سیکرٹری سپورٹس محمد طارق سمیت دیگراہم شخصیات موجودہوں گی ‘مقابلوں کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ‘گیمز کے پیٹرن ان چیف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ہوں گے ان کے ہمراہ پیٹرنز میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان‘وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی ‘چیف سیکرٹری عابد سعید اور ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں ‘کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری سپورٹس طارق خان ہوں گے۔

جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹریز میں ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل سعید صافی‘ڈی جی سپورٹس جنید خان‘ ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ‘ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ‘ایسوسی ایٹ سیکرٹریز میں ڈائریکٹر آپریشنز سید ثقلین شاہ ‘ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ جبکہ ممبران میں کمشنر پشاور ‘سیکرٹری ہوم ‘طارق خان سیکرٹری سپورٹس ‘قمرزمان‘سی سی پی او ‘ذوالفقار بٹ‘ایڈمنسٹریٹر ‘ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن ‘ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم‘ڈائریکٹر سپورٹس پشاور بورڈ منظر خان شامل ہیں۔لیزان میں طارق محمود اور تمام ڈی ایس اوز‘ریسیپشن کمیٹی میں قمرزمان‘بحرکرم ‘امجد عزیز ملک سیکرٹری ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ‘ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان ‘ڈائریکٹر این ایس ٹی سی ممتاز خان ‘اکاموڈیشن کمیٹی میں سربراہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ہوں گی جبکہ اس کے ساتھ دیگر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں