بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ترکی میں9000 سے زائد پولیس اہلکار معطل

ترکی میں9000 سے زائد پولیس اہلکار معطل

انقرہ۔ترکی میں حکومت مخالف مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں9000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں9000 سے زائد پولیس اہلکاروں کو حکومت مخالف مبلغ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 9103اہلکاروں کو قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اس اقدام کا مقصد پولیس کی صفوں میں گولن تحریک کے خفیہ نیٹ ورکس کا قلع قمع کرنا ہے۔ اس سے پہلے ملک بھر میں پولیس کی صفوں میں گولن کے مبینہ پیروکاروں کے خلاف چھاپے مارے گئے اور 1000 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوآن گولن تحریک کو گزشتہ سال جولائی کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔