بریکنگ نیوز
Home / کھیل / مصباح کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست میں شامل

مصباح کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست میں شامل

جمیکا۔قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر بطور کپتان اپنے کیریئر کی 25ویں ٹیسٹ فتح حاصل کی ہے۔وہ اب دنیا بھر میں کامیاب ترین کپتانوں کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں‘انگلینڈ میں سلمان بٹ اور محمد عامر کی سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطلی کے بعد مصباح الحق نے 2010ء میں قیادت قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی،ٹک ٹک کے نام سے مشہور مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ 69چھکے لگا چکے ہیں،سابق کیوی کپتان میکولم 59 چھکوں کیساتھ دوسرے جبکہ بھارتی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 51 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 42سال کے مصباح الحق پہلے ہی خود کو کامیاب ترین پاکستانی کپتان کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروا چکے ہیں اور اس فہرست میں وہ ہم وطن عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم جیسے کپتانوں سے آگے نکل چکے ہیں۔ پاکستان کے مصباح الحق 25کامیابیوں کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں وہ ایشیا سے باہر کامیابیاں حاصل کرنیوالے واحد قائد ہیں۔