بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / جرمنی میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

جرمنی میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

برلن۔جرمن پارلیمان نے مکمل چہرے کے پردے پر پابندی کا قانون منظور کر لیا،سکیورٹی چیک کی خاطر پردہ کرنے والی مسلم خواتین کو متعلقہ حکام کو اپنا چہرہ بھی دکھانا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پارلیمان نے خواتین سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کے چہرے کے مکمل پردہ کرنے پر پابندی کے ایک مجوزہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔

جرمنی کے حکمران اتحاد کے ایک بیان کے مطابق مذہبی یا نظریاتی بنیادوں پر چہرے کا مکمل پردہ کرنا دراصل سرکاری عہدیداروں کے غیرجانبدارانہ حلیے سے خلاف ہے۔ اس قانون میں سکیورٹی چیک کی خاطر پردہ کرنے والی مسلم خواتین کو متعلقہ حکام کو اپنا چہرہ بھی دکھانا ہو گا۔ تاہم اس قانون کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کی جرمن ایوان بالا بنڈس راٹ سے منظوری ملنا ابھی باقی ہے۔