بریکنگ نیوز
Home / کھیل / شاہد آفریدی نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی

اسلام آباد ۔ قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ الوادعی میچ کی پیشکش پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں،مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کی پیشکش قبول نہیں کرسکتا،خوش ہوں کہ یونس خان اور مصباالحق کو باقاعدہ الوداعیہ دیا جارہا ہے،امید ہے پی سی بی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الوادعی میچ کی پیشکش پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں،مصروفیات کی وجہ سے پی سی بی کی پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ خوش ہوں کہ یونس خان اور مصباا لحق کو باقاعدہ الوداعیہ دیا جارہا ہے،امید ہے پی سی بی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔