بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال

ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال

پشاور ۔ وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن میں وفاقی حکومت کی تعاون سے کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جاچکی ہے،کئی منصوبوں پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،گلگت چترال۔انہوں نے کہاکہ دیرچکدرہ روڈکی بھی منظوری دی جاچکی ہے،چکدرہ چترال روڈاورملاکنڈٹنل کی کورین بینک کی تعاون سے منظوری دی جاچکی ہے جس پر17ارب روپے کی لاگت آئیگی،12انچ سوئی گیس پائپ لائن بھی مردان سے سوات تک بچھائی جارہ ہے جس سے کم دباؤ کامسئلہ مستقل بنیادی بنیادوں پرحل ہوجائیگا اورمزیدملاکنڈڈویژن کے دیگرعلاقوں تک توسیع کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے لوئردیرمیں مسلم لیگی رہنماسیدعنایت الرحما ن اورپشاورپیراپلیجک سنٹرکے انچارج ڈاکٹر الیاس کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ چکدرہ تھانہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے220-KV گرڈسٹیشن پربھی کام برق رفتاری سے جاری ہے جس سے پورے ملاکنڈڈویژن میں کم وولٹیج اوراوورلوڈنگ کامسئلہ حل ہوجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کیلئے سوات میں خواتین یونیورسٹی کیمپس امسال تدریسی سرگرمیوں کاآغازہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ ملنے کے بعدہرمشکل میں عوام کاساتھ دیا ہے،صوبائی حکومت کی ایماء پرنافذکئے گئے کسٹم ایکٹ کوواپس لینے کیلئے آخری حدتک گیامگرکسٹم ایکٹ کے نفاذکولاگوہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ عملی سیاست اورعملی خدمت پریقین رکھتاہے،گزشتہ روزسوات کے عوام نے کبل گراؤنڈمیں جس محبت کااظہارکیااس کبھی نہیں بھول سکتا،میرے حوصلے مزیدبلندہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے سنگوٹہ پورن ہاؤس میں کھلی کچہری کابھی انعقادکیا جس میں سینکڑوں سائلین کے درخواستوں پراحکامات جاری کرکے انکے مسائل موقع ہی پرحل کیں۔اس موقع پرکئی وفودنے انجینئرامیرمقام سے ملاقات کی۔