بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / ریچھ بھی پارلیمنٹ اجلاس میں شریک

ریچھ بھی پارلیمنٹ اجلاس میں شریک

پشاور۔جارجیا کے درالحکومت تبلیسی میں ایک شخص نے ریچھ کے بے سہارا بچے کو پارلیمنٹ ہاؤس کی سیر کرادی۔سرگو سرگی نامی یہ جارجین شخص پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازم ہے اور اس نے اپنے فیس بک پروفائل پر وہ تصاویر بھی پوسٹ کر دی ہیں جن میں وہ ریچھ کے بچے کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کر رہا ہے۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ ریچھ کے بچے کو شہر کے چڑیا گھر لے جانا چاہتا تھا تاہم چڑیا گھر انتظامیہ نے اسے قبول کرنے سے انکار کیااور کہا کہ و ہ ایسے جانوروں کو چڑیا گھر میں نہیں رکھتے جو نامعلوم ذرائع سے حاصل ہوں۔ اس طرح پارلیمنٹ کا یہ ملازم ریچھ کے بچے کو پارلیمنٹ ہاؤس لے آیا تاکہ ماحولیات اور جنگلی حیوانات کے تحفظ کے وزیر کے نوٹس میں یہ معاملہ لائیں۔