بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا

بھارتی جھوٹ کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا

نئی دہلی ۔بھارتی شہر دہلی کے ایئر پورٹ پرپاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ کہلانے والے پاکستانی شہری کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کوئی جاسوس نہیں بلکہ بھارت میں رہائش اختیار کرنا چاہتا تھا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں قوی یقین ہے کہ گزشتہ روز دہلی ایئر پورٹ پر اپنے بارے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہونے کا دعویٰ کرنے والا کوئی جاسوس نہیں تھا بلکہ وہ بھارت میں رہائش اختیار کرنا چاہتا تھا ۔

حکام کا کہناتھا کہ 38سالہ احمد محمد نامی شخص ایئر انڈیا کی دبئی سے کھٹمنڈو کیلئے شیڈول فلائٹ سے دہلی ایئر پورٹ پر پہنچا جس نے منی چینجر کے پاس جا کر عملے سے کہا کہ وہ جاسوسی چھوڑ کر بھارت میں رہنا چاہتا ہے ۔بھارتی حکام کے مطابق احمد محمد سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پوچھ گچھ کی تاہم حتمی فیصلہ بعدمیں کیاجائیگاکہ آیا اسے دبئی ڈی پورٹ کیا جائے یا قونصلر رسائی کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا جانا چاہئیے ؟اس کے علاوہ دبئی اور دیگر خفیہ ایجنسیوں سے احمد محمد کی شناخت اور دعوؤں کی تصدیق کیلئے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔