بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلدیاتی حکومتوں کے لئے کروڑوں کے فنڈز

بلدیاتی حکومتوں کے لئے کروڑوں کے فنڈز


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت رواں مالی سال کے دوران بلدیاتی حکومتوں کو پچیس کروڑ38لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کرے گی محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکلر کے مطابق بنوں کی مقامی حکومتوں کو 99لاکھ، بٹ گرام کی مقامی حکومتوں کو 47لاکھ66ہزار، بونیر کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ68لاکھ، چارسدہ کی مقامی حکومتوں کو 36لاکھ چالیس ہزار چترال کی مقامی حکومتوں کو 24لاکھ دیر بالا کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ69لاکھ، ڈی آئی خان کی مقامی حکومتوں کو چوبیس لاکھ44ہزار، ہری پور کی مقامی حکومتوں کو چالیس لاکھ66ہزار، کرک کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ85لاکھ کوہاٹ کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ80لاکھ لکی مروت کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ54ہزار مانسہرہ کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ39لاکھ مردان کی مقامی حکومتوں کو چودہ لاکھ، نوشہرہ کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ74لاکھ پشاور کی مقامی حکومتوں کو پانچ کروڑ99لاکھ، شانگلہ کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ23لاکھ، صوابی کی مقامی حکومتوں کو 45لاکھ جبکہ سوات کی مقامی حکومتوں کو ایک کروڑ34لاکھ روپے کے مالی وسائل فراہم کئے جائیں گے۔