بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف

خیبر پختونخوا میں ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ’’ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سسٹم میں اساتذہ سے متعلق مکمل معلومات جن میں پروفائل ٗ تقرری و تبادلوں کی ہسٹری اور سکول پروفائل شامل ہوگا۔

اس مقصد کیلئے خود مختار ماینٹرنگ یونٹ اور ٹیچرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو تمام اساتذہ اور سکولوں کی کی معلومات کی دستیابی کیلئے مربوط کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ٹی ایم آئی ایس سے سکولوں کی کانچ پڑتال کے ساتھ اساتذہ کی کارکردگی کے حوالے سے بہتر فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی اور میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا یہ سسٹم 30جون تک مکمل ہو جائے گا ۔