بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ اور پوتن کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

ٹرمپ اور پوتن کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پوتن نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں تمام فریقین کو اب وہ سب کرنا چاہیے جس سے تشدد کو ختم کیا جا سکے ،ہمیں آگے بڑھ کر جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے،شمالی کوریا میں خطرناک صورتحال کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں امریکی فضائی حملے کے بعد امریکا ، روس تعلقات میں کشیدگی کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں شام میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق وائٹ ہاس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ تمام فریقین کو شام میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیئے جس سے تشدد کو ختم کیا جا سکے۔۔

جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن نے پورے مشرق وسطی میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا۔بیان کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں پائیدار امن قائم کرنے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔وائٹ ہاس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا، شام میں سیز فائر کے لیے بدھ اور جمعرات کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کے لیے اپنا نمائندہ بھیجے گا۔بیان کے مطابق امریکی و روسی صدور نے شمالی کوریا میں انتہائی خطرناک صورتحال کے بہترین حل سے متعلق بھی بات چیت کی۔دوسری جانب سے روس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدر اس بات پر متفق ہیں کہ انھیں آگے بڑھ کر جنگ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔

اس کا مقصد شام میں شورش کے حقیقی خاتمے کے عمل کا آغاز کرنے کے لیے حالات پیدا کرنا ہے۔دونوں قائدین کے درمیان صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا، اور روسی بیان کے مطابق دونوں صدور کے درمیان جولائی میں ہیمبرگ میں ہونے والے جی20 اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔دونوں ممالک کے صدور کے درمیان شام کے علاوہ جن دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی ان میں شمالی کوریا اور مستقبل میں ملاقات کے اوقات شامل ہیں ۔

روسی صدور نے شمالی کوریا میں انتہائی خطرناک صورتحال کے بہترین حل سے متعلق بھی بات چیت کی۔‘واضح رہے کہ شام میں ایک ماہ قبل امریکی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان حالات میں کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں صدور نے ٹیلی فون کے ذریعے بات کی۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال جس کا الزام شامی صدر بشار الاسد پر لگایا گیا تھا کے بعد فضائی کارروائی کا حکم دیا تھا، جبکہ روس نے شامی باغیوں پر غیر قانونی نروو گیس کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔