بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پہلا روزہ کب ہوگا ٗ پیشنگوئیاں شروع

پہلا روزہ کب ہوگا ٗ پیشنگوئیاں شروع

فیصل آباد۔ ملک کے ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ ، ماہر فلکیات ، علم الا عداد ، قمرشناس پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 27مئی بروز ہفتہ کی شام نظر آنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ پہلا روزہ 28مئی بروز اتوار کو ہو گا ،میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حمزہ نعیم نے بتایا کہ رمضان المبارک کا نیا چاند 25مئی بروز جمعرات اور 26مئی بروز جمعہ کی درمیانی شب 12بجکر 44منٹ پر پیدا ہو گا،اس طرح جمعہ کی شام بوقت مغرب اس کی عمر 18گھنٹے 28منٹ ہو گی اور سورج غروب ہونے و چاند طلوع ہونے کا درمیانی دورانیہ صرف 39منٹ ہو گا۔

اس طرح جمعہ کی شام چاند نظر آنا کسی بھی صورت ممکن نہیں کیونکہ نیا چاند دیکھنے کیلئے سورج کے غروب ہونے اور چاند کے طلوع ہونے کا درمیانی وقفہ کم از کم 50منٹ ہونا ضروری ہے انہوں نے بتایاکہ چونکہ 27مئی بروز ہفتہ کی شام نیو مون کی عمر 42گھنٹے 29منٹ ہو گی اور افق پر اس کا دورانیہ 104منٹ ہو گا اس لئے اسے بآسانی دیکھا جا سکے گااس طرح یکم رمضان المبارک 28مئی بروزاتوار کو ہو گی انہوں نے مزید بتایاکہ اس بار رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 29ایام پر مشتمل ہو گا لہذا فرزندان اسلام انشاء اللہ 26جون بروز پیر بمطابق یکم شوال المکرم کو عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے۔