بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / گلبدین حکمت یارکی20 سالہ جلاوطنی ختم

گلبدین حکمت یارکی20 سالہ جلاوطنی ختم

کابل۔ حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمتیاربیس سالہ جلاوطنی کے بعد آج جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب ترجمان قریب الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمتیار کی کابل واپسی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ اعلان اسوقت کیا گیا ہے جب اشرف غنی کی حکومت نے گزشتہ روز کابل کی اہم پلی چرخی جیل سے پچاس قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی ہے ۔ایوان صدارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشرف غنی نے ستر قیدیوں پر مشتمل پہلے بیج کی رہائی کے حکمنامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔حکمتیار حکومت کے ساتھ بیس سالہ جلاوطنی کے معائدے کے بعد عام زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں۔