بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستا ن بجلی بحران ٗ جاپان میدان میں کود پڑا

پاکستا ن بجلی بحران ٗ جاپان میدان میں کود پڑا


اسلام آباد۔جاپان بھی پاکستان میں توانائی بحران حل کرنے کیلئے میدان میں آگیا،دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا،معاہدے کے تحت جاپان پاکستان کو اسلام آباد برہان ٹرانسمیشن لائن کیلئے2کروڑ40لاکھ ڈالر مہیا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاک جاپان کے درمیان توانائی کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعرات کے روز یہاں منعقد ہوئی،پاکستان کی طرف سے معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن کی ایڈیشنل سیکرٹری اور جاپان کی طرف سے جاپانی سفیر تاکاشی کوری نے دستخط کئے۔

اس موقع پر وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور جاپان کے وزیر نوبوڈکیشی بھی موجود تھے۔خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے سے اسلام آباد کیلئے بجلی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی جو انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان مملکت خداداد کے ساتھ تعلیم اور انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے جس پر ہم جاپانی حکومت کے مشکور ہیں۔