بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی سلامتی کیلئے روس سب سے بڑا خطرہ

امریکی سلامتی کیلئے روس سب سے بڑا خطرہ

واشنگٹن۔امریکی ایف بی آئی ڈائرکٹر جیمس کومی نے آج قانون سازوں سے اہم موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس اس وقت امریکی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ سینٹ جوڈیشیری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے بعد جب ان سے قانون سازوں نے سائبر اسپیس میں روسی سرگرمیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خود ان کی نظروں میں روس اس وقت کرہ ارض پر کسی بھی ملک کے لیے زبردست خطرہ ہے ۔ سینئیر لنزے گراہم نے پوچھا تھا کہ جہاں تک روس کا سوال ہے تو کیا وہ سائبر مجرمین کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ ہے ؟

جس کا جواب دیتے ہوئے جیمس کومی نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان بالکل درست ہے ۔ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا روس ، امریکہ کی داخلی سیاست میں دخل اندازی کررہا ہے ؟ اس کا جواب بھی مسٹر کومی نے اثبات میں دیا اور کہا کہ صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ روس دنیا کے تمام اہم ممالک میں یہی کام انجام دے رہا ہے ۔

ایف بی آئی سربراہ نے کہا کہ گذشتہ صدارتی انتخابات میں روسی ووٹوں کی اصل گنتی تبدیل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے تاہم ایک دن ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ کامیاب ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی روسی ہیکرز کے خلاف بھی کام کررہی ہے ۔