بریکنگ نیوز
Home / شوبز / فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے پی کے اور دنگل کو بھی پچھاڑ دیا

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے پی کے اور دنگل کو بھی پچھاڑ دیا

ممبئی۔ معروف بھارتی ہدایتکار راجمولی کی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی جس نے عامر خان کی ’’پی کے‘‘ اور ’’دنگل‘‘ کو بھی پچھاڑ دیا۔بھارتی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے تھے لیکن اب فلم نے نمائش کے بعد بھارتی سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے  اور تیزی سے کئی بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

فلم ’’باہو بلی 2‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں بھارت سے 680 کروڑ اور دنیا بھرسے 165 کروڑ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 845 کروڑ کی کمائی کرکے نا صرف کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے بلکہ بھارتی سنیما کی  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔