بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر پابندی لگا دی

بھارت نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں پر پابندی لگا دی


اسلام آباد۔بھارت نے پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی‘ پابندی سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثر ہوگئے‘ 2 ماہ سے کسی مریض کو علاج کے لئے ویزہ جاری نہیں کیا گیا‘ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی علاج کے لئے مفت نہیں جاتے بھارت اس سے کماتا ہے‘ بھارت اس طرح کے اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ہفتہ کونجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزوں کے اجراء پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی پابندی سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثر ہوگئے۔ دو ماہ سے کسی مریض کو علاج کے لئے ویزہ جاری نہیں کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی علاج کے لئے مفت نہیں جاتے بھارت اس سے کماتا ہے بھارت ایسے اقدام اٹھا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے دنیا بھر کے اخبارات کی سرخیاں بن رہی ہیں بھارت اس طرح کے اقدام سے ان معاملات پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔