بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / دہشتگردی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف

دہشتگردی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف


واشنگٹن ۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے ثمرات سامنے آئیں گے،ہمسایہ ملک میں قیام امن پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وہ امریکی قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن اور سرحدی استحکام کے امور پر گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی میدان میں ترقی کررہا ہے اور اقتصادی ترقی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔ملاقات کے دوران امریکی قومی سلامتی مشیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ۔