بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت نے کو لڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی

بھارت نے کو لڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی


نئی دہلی ۔ بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی گئی ہے۔میڈ یا رپو رٹ کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ذرا ئع کے مطا بق پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو خطرناک سطح کو چھو رہا ہے اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ بھارت نے مکمل کرلیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔زرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادھر آرمی چیف اور وزیر اعظم کی گفتگو میں قوم اور مسلح افواج کی ہر حملے کا زبردست جواب دینے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان بھارتی پراپیگنڈے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہے۔