بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں چیک پوسٹ پر تعینات 9پولیس اہلکار معطل

پشاور میں چیک پوسٹ پر تعینات 9پولیس اہلکار معطل


پشاور ۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ بڈھ بیر زنگلی چیک پوسٹ پر تعینات 9 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا جبکہ ان کیخلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے

چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان کو شکایت موصول ہوئی کہ زنگلی چیک پوسٹ پرتعینات عملہ بلاوجہ عوام کو تنگ کررہا ہے جس کا سی سی پی او نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے زنگلی چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس آئی فدا خان ٗ کانسٹیبل زرداد ٗاسماعیل ٗ مددرحمان ٗ طہماش خان ، شیدا محمد ٗ فیاض خان اورایکس سروس مین حفیظ الرحمن کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا

سی سی پی اوکا کہناتھاکہ پشاور پولیس عوا م کی خادم ہے اور عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔