بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا آخری بجٹ مثالی

خیبر پختونخوا حکومت کا آخری بجٹ مثالی


پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے آخری بجٹ کو مثالی بناتے ہو ئے پچاس ہزار این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے ، ملازمین کی اپ گریڈیشن ، پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ بنانے کا عمل شروع ہو گیا ہے

صوبائی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے لئے کوشش شروع کی ہیں جبکہ گریڈ سترہ کے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے نئے مالی سا ل کے بجٹ میں اساتذہ کو مستقل کرنے کے لئے قائم کمیٹی نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی اپ گریڈیشن بھی کردی جائیگی ۔ نئے مالی سال کا بجٹ رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر خزانہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرینگے ۔