بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ


نئی دلی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بالآخر چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔دہلی میں بی سی سی آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ ہوئی جس میں متفقہ طور پر بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو قانونی نوٹس نہ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس سے قبل ایجنڈے میں بھی میگا ایونٹ سے بائیکاٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز نے بورڈ کے ایسٹ اور نارتھ زون کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی جس میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کر دی گئی تھی۔