بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شیڈول فورتھ میں شامل 1510افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے

شیڈول فورتھ میں شامل 1510افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے


پشاور ۔ شیڈول فورتھ میں شامل 1510افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیئے گئے ہیں جبکہ ان افراد کے بنک اکاونٹس بھی منجمند کر دیئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے شیڈول فورتھ میں شامل ڈھائی سو سے زائد افراد کے بنک اکاونٹس بھی منجمند کرتے ہو ئے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں ۔

نیکٹا کے ذرائع کے مطابق پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کے حوالے سے متعلقہ حکام کوبھی آگاہ کردیاگیاہے۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد ڈیٹا تمام بنکوں کوبھیجوادیا گیا ہے۔ اسلحہ لائسنس ، ڈرائیوانگ لائسنس اورپاسپورٹ منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی فہرستیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور پولیس کے ذریعے تیارکی گئی تھی ۔