بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کشیدگی کے باعث باب دوستی بدستوربند رہا

کشیدگی کے باعث باب دوستی بدستوربند رہا


چمن ۔ چمن بارڈر پر پاک افغان کشیدگی برقرار اور باب دوستی بند رہا ، فوجی حکام کی فلیگ میٹنگ میں سرحد کی جغرافیائی حدود کا تعین کرنے پر اتفاق کر لیا گیا جس کے بعد دونوں ملکوں کی جیولوجیکل ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا سروے مکمل کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جغرافیائی حدود کا تعین رپورٹس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ا

فغان فورسز کی در اندازی کے بعد چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار ، ٹرانزٹ ٹریڈ ، نیٹو سپلائی اور پیدل آمد و رفت مکمل بند ، متاثرین کے لیے خیمہ بستی آباد ، باب دوستی پر پاک افغان فوج حکام کی فلیگ میٹنگ میں سرحد کی جغرافیائی حدود کا تعین کرنے پر اتفاق کر لیا گیا اور طے پایا کہ نقشوں اور گوگل ارتھ کی مدد سے سرحد کا تعین کیا جائے گا۔ فلیگ میٹنگ کے بعد دونوں ملکوں کی جیولوجیکل سروے ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا سروے کیا۔

پاکستانی حکام نے دیہات کلی لقمان ، کلی جہانگیر اور گلدار باغیچہ کو پاکستانی علاقہ قرار دیا اور افغان حکام کو ان دیہات میں 1998 کی مردم شماری ، ترقیاتی کاموں اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈز پر مشتمل دستاویزات پیش کیں۔ ٹیمیں اپنی رپورٹ اسلام آباد اور کابل ارسال کریں گی۔ جغرافیائی حدود کا تعین رپورٹس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری طرف افغان فورسز کی جارحیت کے بعد پرانا چمن میں متاثرین کے لیے دو ہزار خیموں پر مشتمل بستی قائم کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی اے کی جانب سے متاثرین میں امدادی اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔ دیہات سے پانچ ہزار خاندانوں نے نقل مقانی کی۔