بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پاکستانی ڈراموں کو غیر ملکی زبانو ں میں ڈب کرنیکی تجویز

پاکستانی ڈراموں کو غیر ملکی زبانو ں میں ڈب کرنیکی تجویز


اسلام آباد۔وزارت اطلاعات ونشریات نے24 نئے ترقیاتی پروجیکٹس کی تجویز دے دی ہے جو بجٹ سال2017-18ء کے پی ایس ڈی پی میں شامل کئے جائیں گے اور ان کی لاگت2070.22 ملین روپے بنتی ہے جس میں میڈیا کے ضابطہ اخلاق کیلئے150ملین روپے اور ٹی وی چینل کے رینکنگ اینڈ ڈیٹا سنٹر کے قیام کے لئے48 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات نے 250 ٹی وی چینلز کے مانیٹرنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 75 ملین روپے کی فنڈنگ کی تجویز دی ہے اور400 ملین پیمرا کے آفس بلڈنگ کے قیام کے لئے تجویز کئے ہیں،وزارت نے ورکنگ صحافیوں کی استعداد کار میں بہتری کیلئے بھی700ملین مختص کرنے کی تجویز دی ہے جن میں مقامی تربیت اور غیر ملکی ٹریننگ بھی شامل ہے،تاہم پلاننگ کمیشن اگلے پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کو شامل کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے وزارت پلاننگ کو دئیے گئے پروجیکٹس کی تربیت میں نئے بجٹ میں 13 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے زیرو ایوکیشن کی تجویز دی جن میں پاکستانی ڈراموں کو غیر ملکی زبانوں میں ڈب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے جس پر44.19 ملین روپے لاگت آئے گی۔پی ایس ڈی پی کے تحت دیگر پروجیکٹس میں وزارت نے پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی میں منتقل کرنے کے اپ گریڈیشن کا پروجیکٹ بھی تشکیل دیا ہے،اس طرح وزارت اطلاعات و نشریات نے ملتان،مظفرآباد،کوئٹہ پروجیکٹ اور پی این سی اے اور تھیٹرز کے حوالے سے بھی رقوم مانگی ہیں۔