بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آصف زرداری3روزہ دورے پر پشاور روانہ ہونگے

آصف زرداری3روزہ دورے پر پشاور روانہ ہونگے

اسلام آباد۔پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری پشاور کے تین روزہ دورے پر کل بدھ کو روانہ ہوں گے ، سیاسی جماعتوں کی تین سے چار وکٹیں گرانے کا بھی امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل بدھ کو پشاور کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں پر وہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور وہاں پر اپنی سیاسی مہم کو گرمائیں گے
اس کے علاوہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی آصف زرداری ملاقات کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے جس کے بعد آصف زرداری پریس کانفرنس کے ذریعے تین سے چار رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شرکت کا اعلان کریں گے۔