بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / الٹراساؤنڈ سے کپڑے خشک کرنے والی مشین

الٹراساؤنڈ سے کپڑے خشک کرنے والی مشین

ٹینیسی۔ امریکی انجینئروں نے الٹراساؤنڈ کی مدد سے کپڑے خشک کرنے والی ایک ایسی مشین ایجاد کرلی ہے جو روایتی ڈرائر کے مقابلے میں آدھے وقت میں اور بہت کم بجلی استعمال کرتے ہوئے کپڑے مکمل طور پر سُکھا دیتی ہے۔امریکی محکمہ توانائی کی اوک رِج نیشنل لیبارٹری میں ایرانی نژاد ماہر ایوب مہدی زادہ مومن کی سربراہی میں 2 سالہ تحقیق کے بعد اب اس ’’الٹراسونک ڈرائر‘‘ کے 2 پروٹوٹائپ بنالیے گئے ہیں جو متوقع طور پر اگلے 3 سال تک فروخت کےلیے دستیاب ہوجائیں گے۔

انتہائی بلند فریکوئنسی والی آواز کی وہ لہریں جنہیں انسانی کان نہیں سن سکتے ’’الٹراساؤنڈ‘‘ یا ’’بالاصوتی لہریں‘‘ کہلاتی ہیں جن کا عام استعمال طبّی تشخیصی آلات بطورِ خاص الٹراساؤنڈ مشینوں میں کیا جاتا ہے۔ البتہ یہی لہریں اپنی زبردست تھرتھراہٹ کی وجہ سے پانی کو بڑی تیزی سے بھاپ میں بھی تبدیل کرسکتی ہیں اور اس الٹراسونک ڈرائر کا عملی راز بھی یہی ہے۔